سی ٹی ڈی کی کارروائی،،اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن چرن جیت کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 22 جون 2018 20:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کارروئی کے دوران اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن چرن جیت کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق کارروائی نواحی علاقے بڈھ بیر کگہ ولہ کے قریب کی گئی جس کے دوران اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن چرن جیت کے قتل میں ملوث دوسرے ملزم کو گرفتار کیا گیا ،ملزم طارق کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردگیا ہے،سی ٹی ڈی کے مطابق چرن جیت سنگھ کے قتل میں ایک ملزم پہلے سے گرفتار ہے ۔چرن جیت سنگھ کو رواں سال انتیس مئی کو کوہاٹ روڈ پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :