نیب خیبرپختونخوا نے ریلوے سٹیٹ ڈیویلپمنٹ اینڈ مارکیٹینگ کمپنی سمیت کئی محکموں کے حکام کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

جمعہ 22 جون 2018 20:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) نیب خیبرپختونخوا نے ریلوے سٹیٹ ڈیویلپمنٹ اینڈ مارکیٹینگ کمپنی سمیت کئی محکموں کے حکام کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا،ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔نیب نے ریلوے سٹیٹ ڈیویلپمنٹ اینڈ مارکیٹینگ کمپنی کے حکام کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا، حکام پر کارخانوں مارکیٹ میں 48دکانیں خلاف قانون کرایے پردینے پرالزام ہے۔

(جاری ہے)

ضلع کرک میں پانی سپلائی سکیمز من پسندافرادکو دینے پر ٹی ایم اے حکام کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیاگیا، کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس کے خلاف تحقیقات کا حکم بھی دیدیا، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس پر ترقیاتی پراجیکٹس میں ڈبل رقم بٹورنے کا الزام ہے۔ایجنسی ویلفیئر فندز مین خردبرد پرخیبراورجنوبی وزیرتسان انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا حکم۔سوات میں سرکاری زمین کو غیر قانونی طریقیسیفروخت کرنے پر مینگورہ فارسٹ سب ڈویڑن حکام کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیاگیا،عوام سے دھوکہ دہی کرکے سکائی فارمیسی کے ارشدپرویز اورندیم پرویزکے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔