بلوچستان میں پانچ سالوں کے دوران کسی بھی شعبے میں تبدیلی نہیں آئی ، میر اسداللہ بلوچ

جمعہ 22 جون 2018 20:09

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے عوام کو ہمیشہ سبز باغ دکھا کر ثمرات اور فائدے خود سمیٹ لیے بلوچستان میں ان پانچ سالوں کے دوران کسی بھی شعبے میں تبدیلی نہیں آئی غریب عوام بھوک افلاس کا شکار ہوکر اب ڈسپرین کی ایک گولی سے بھی محروم ہوچکے ہیں عوام بی این پی عوامی کے خوشحال بلوچستان ایجنڈے کا ساتھ دیں تو وعدہ کرتا ہوں کہ سابقہ ادوار سے زیادہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے منصوبے منظور کرکے نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار کے مواقعے پیدا کروں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں میونسپل کمیٹی تسپ سیواجہ عبدالروف صاحبزادہ، واجہ محفوظ، واجہ نور بخش ، اور واجہ سلمان صاحبزادہ کی اپنے خاندان،عزیز اور رشتہ داروں کے ایک ہمراہ (25) افراد کے ہمراہ پپلز پارٹی سے جبکہ گرمکان کراس سے شاہ میر ولد محمد سلیم، رحیم جان، اصغر علی استاد امان جان، فتح محمد فیصل بلال احمد اور زاکر کی نیشنل پارٹی سے استغفی دیکر بی .

این . پی (عوامی) میں شمولیت کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران قومی اسمبلی کے امیدوار کیپٹن حنیف بلوچ مرکزی رہنما نوراحمد اور دیگر موجود تھے میر اسد اللہ بلوچ، اور بی.این.پی (عوامی) کے ضلعی قیادت نے نئے شمولیت کر نے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی.میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی بلوچستان کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے اور ہمارا منشور ایجنڈا نوجوان نسل کو ہنر مند بناکر انھیں معاشرے میں ان کا جائز حق دلانا ہے اور اس حوالے سے ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے لوگوں سے جو وعدے کیئے تھے وہ سچ ثابت کرکے دکھائے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام خوشحال بلوچستان ایجنڈے کو سپورٹ کرکے بی این پی عوامی کو ووٹ دیں تاکہ ماضی میں جو منصوبے شروع کیئے گئے تھے ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ان کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچا سکوں انہوں نے کہا کہ اب جھوٹ فریب سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانا ممکن نہیں رہا لوگ عمل چاہتے ہیں بی این پی عوامی نے ماضی میں بھی لوگوں کی خدمت کی اور مستقبل میں بھی عوام کو مسائل سے نجات دلائے گا �

(جاری ہے)