پی ایس پی کے این اے 226کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا گیا

جمعہ جون 20:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاک سرزمین پارٹی NA-226لطیف آباد کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں این اے کمیٹی ، ٹائو ن ممبران اور یونٹ کمیٹی و کارکنان نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ندیم قاضی نے کہا کہ پی ایس پی نے قومی انتخابات 2018 کے سلسلے میں بھرپور تیار ی کی ہے سید مصطفی کمال و انیس قائم خانی کی آمد کے بعد30سال سے مسلط ایک جماعت اور اسکے قائد کی ملک دشمنانہ پالیسی کو بے نقاب کیا اور ساتھ ہی ساتھ عوامی مسائل صاف پانی،، بجلی ، سیوریج کے مسائل کچرے و دیگر علاقائی و قومی مسائل پر بھرپور آواز اُٹھائی جسکی وجہ سے سندھ کے کوچے کوچے میں عوام کی بڑی تعداد پاک سرزمین کا حصہ بن گئی ہے اور انتخابات کے ذریعے تبدیلی لائے گی اس کیلئے پی ایس پی نے ہر نشت کیلئے بھرپور تیاری کی ہے اور پی ایس پی پاکستان کی واحد پارٹی ہقے جس نے عوام الناس کو دعوت دی کہ وہ آئیں اور پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں اورڈاکٹر ، پروفیسر ، دانشور حضرات کی بڑی تعداد نے پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے فارم جمع کرائے ہیں 24جون کو پارلیمانی بورڈ اُمیدواروں کے نام اعلان و ٹکٹ جاری کرینگے ، پاک سرزمین کا الیکشن آفس 226 رات دن کام کرے گا اس کیلئے کارکنان کی بڑی تعداد آفس سے رابطہ کررہی ہے اور ڈور ٹو ڈور رابطوں کیلئے موثر پلاننگ کرلی گئی ہے ۔