ایس ای سی پی نے اضافی حصص کے اجراء کے ریگولیشنز جاری کر دئے

جمعہ 22 جون 2018 20:16

ایس ای سی پی نے اضافی حصص کے اجراء کے ریگولیشنز جاری کر دئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کی جانب سے اضافی حصص کے اجراء کے ریگولیشنز کا مسودہ عوامی آراء کے حصول کے لئے جاری کر دیا ہے۔ ان ریگولیشنز کے ذریعے کمپنیوں کی جانب سے اضافی شئیرز کے اجراء سے متعلق مختلف قانونی شرائط و احکامات کو حتمی شکل فراہم کر دی گئی ہے۔

اس وقت کمپنیوں کے لئے لازمی ہے کہ شئیرز کے و رائٹ ایشو، بونس ایشو، رائٹ کے علاوہ ایشو، ڈسکاونٹ شئیر یا ایمپلائز سٹاک آپشن سکیم کے ذریعے شئیر کے اجراء کے لئے کمپنیز ایکٹ 2017 کی شرائط پر عمل کریں۔ تاہم لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے شئیرز کے رائٹ ایشو اور بونس ایشو کے لئے، کمپنیز ایکٹ کی شرائط کے علاوہ کمپنیوں کے لئے کمپنیز ایشو آف کپیٹل رولز 1996 اور رائٹ ایشو کے علاوہ حصص کے اجراء کے لئے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر بھی عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح، مختلف اقسام کے حصص کا اجراء کرنے والی کمپنیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایکٹ کی شرائط کے علاوہ کمپنیز شئیر کپیٹل کے رولز (Companies' Share Capital (Variation in Rights and Privileges) ) جاری کردہ 2000 پر بھی عمل درآمد کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایمپلائز سٹاک آپشن سکیم کے تحت شئیرز جاری کرنے والی کمپنیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ پبلک کمپنیز (ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم) رولز 2001 اور ایمپلائز سٹاک آپشن اسکیم کے اجراء کے اسٹکچر اینڈ آفرنگ گائیڈ لائنز 2016 پر بھی عمل کریں۔

مزید، کمپنیوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ اس سلسلے میں معلومات کی فراہمی کے لئے جاری کئے گئے سرکلرز اور ہدایات پر بھی عمل کریں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے تجویز کردہ ان ریگولیشنز میں، وقتاً فوقتاً جاری کردہ ان تمام نوٹیفیکیشن اور احکامات کو شامل کر دیا گیا ہے تا کہ کمپنیوں کو قانونی شرائط پورا کرنے میں آسانی ہو۔ ایس ای سی پی کے تجویز کردہ ریگولیشنز کو کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔ تمام شراکت داروں اور دلچسپی رکھنے والے عوام ریگولیشنز کے اس مسودہ اپنی تجاویز و آراء سے کمیشن کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :