پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے جنرل الیکشن کی تیاریوںکا آغاز

عوام کی جانب سے پی ایس پی کے نامزد کر دہ امیدوار ان کو بھاری اکثریت میں کامیاب کرانے کی یقین دہانی

جمعہ 22 جون 2018 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے جنرل الیکشن میں تیاریوںکا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں پی ایس پی کے تحت این اے 248 کے حلقے میں ٹاون انچارج علی نیازی نے بنو درانی قبیلہ کے ساتھ کارنر مٹنگ منعقد ہوئی جس میں انہیں پی ایس پی کے منشور سے آگاہ کیا اس مو قع پر بنو درانی قبیلہ اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اسی طرح این اے 242حلقے گڈاپ ٹاون اور این اے 247 پی ایس 109 رنچھوڑ لائن ٹاون میں یوسی 28 میں راج کوٹ اسپتال والی گلی میں کارنر مٹنگ منعقد ہوئی جس میں مائیں، بہنیں، بزرگ اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت انہیں 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی ایس پی نامزد کر دہ امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی اپیل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر این اے کمیٹی اور پی ایس کمیٹی ٹاون و یوسی زمہ داران کارکنان نے شرکت کی۔اسی طرح این اے 245 پی ایس 106 پی آئی بی ٹاون کے علاقے بہار کالونی نزد اقبال کباب چوک پر کراچی ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری جمیل الرحمان صدیقی نے علاقائی عوام سے بات چیت کر تے پی ایس پی کے پیغام سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر این اے کمیٹی انچارج طارق حسینی، پی ایس کمیٹی 106 کے انچارج محمد حسین ، یوسی صدر و اراکین کمیٹی موقع پر موجود تھے ۔

اسی طرح مرکزی ایلڈرز ونگ کے صدر اور NA-239 کمیٹی کے رکن عبدالجلیل الباسط اور کراچی ڈویژن رکن مظہر مقصود نے این اے 239پی ایس 92شاہ فیصل ٹاون یوسی 10میں منعقد کارنر میٹنگ شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ عوام پی ایس پی کو اپنے ووٹ کے ذریعے فتح سے ہمکنا ر کریں گے تو ہم کراچی کو ایک مرتبہ پھر دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل کر دیں گے انہوںنے کہاکہ پی ایس پی کے نامزد کر دہ امیدوار ان کو بھاری اکثریت میں کامیاب کراکر پی ایس پی کے ہاتھ کو مضبوط کریںاس موقع پر کراچی ڈویژن کے خاور، شعبہ خواتین کی اراکین اور شاہ فیصل ٹاؤن کے صغیر اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

جبکہ ملیر ٹاون این اے 239 پی ایس 93 یو سی 1 کے علاقے امیر آباد اور لاسی پاڑہ کے سنگم پر عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ڈی ویژن ممبر رانا طارق ملیر ٹاون صدر آصف شہریار اور دیگر اراکین کمیٹی نے شرکت کی اس مو قع پر عوام کی جانب سے پی ایس پی کے نامزد کر دہ امیدوار ان کو بھاری اکثریت میں کامیاب کرانے کی یقین دہانی ۔