تحریک انصاف کا ٹکٹ مانگنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں
عمران خان نے بنی گالہ میں مجھے سے بھی زیادہ بڑے کتے باندھ رکھے ہیں: چوہدری نذیر جٹ
محمد علی جمعہ 22 جون 2018 18:43
(جاری ہے)
ان رہنماوں کے ٹکٹس پارٹی کارکنوں کے احتجاج اور عائشہ نذیر جٹ کے اقامہ منظر عام پر آ جانے کے باعث منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے ان حلقوں میں دوبارہ سے عوامی رائے پر مبنی سروے کروایا جائے گا۔ پھر سروے کے نتائج کی بنیاد پر دوبارہ سے ٹکٹس کی تقسیم کی جائے گی۔ تاہم واضح رہے کہ نذیر جٹ خاندان کی عائشہ نذیر جٹ اور ان کے والد چوہدری نذیر جٹ مذکورہ حلقوں کے مضبوط ترین امیدوار تصور کیے جاتے ہیں۔ ماضی میں نذیر جٹ خاندان کے امیدوار ان حلقوں سے باآسانی فتح حاصل کرتے رہے ہیں۔ تاہم 2010 میں چوہدری نذیر جٹ کی ڈگری جعلی نکلنے کے بعد نذیر جٹ خاندان کی سیاست کو خاصا جھٹکا لگا تھا، بعد چوہدری نذیر جٹ کی صاحبزادی عائشہ نذیر جٹ جو بیرون ملک مقیم تھیں، انہوں نے پاکستان واپس آ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے اپنی سیاست کا آغاز کیا اور اپنے خاندان کی سیاست کو بھی سہارا دینے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ تاہم عائشہ نذیر جٹ کو بھی سعودی عرب کا اقامہ رکھنے کے باعث سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ اب اس تمام صورتحال پر چوہدری نذیر جٹ کی جاب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ چوہدری نذیر جٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا ٹکٹ مانگنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے۔ چوہدری نذیر جٹ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ میں مجھے سے بھی زیادہ بڑے کتے باند رکھے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.