وحید عالم بھی زعیم قادری کے خلاف میدان میں اتر آئے،سنگین الزامات عائد کر دئیے

زعیم قادری کی ن لیگ کی قیادت سےمتعلق ساری باتیں جھوٹ پرمبنی ہیں،زعیم قادری دو مرتبہ ایم پی اے بنے اور دونوں مرتبہ وزیربھی رہے،زعیم قادری کی بیوی بھی ایم پی اے رہیں،پھر وہ کہتے ہیں پارٹی نے ان کو کیا دیا،وحید عالم کی پریس کانفرنس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ جون 18:49

وحید عالم بھی زعیم قادری کے خلاف میدان میں اتر آئے،سنگین الزامات عائد ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 جون 2018ء) :وحید عالم بھی زعیم قادری کے خلاف میدان میں اتر آئے،،زعیم قادری پرسنگین الزامات عائد کر دئیے۔وحید عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زعیم قادری کی ن لیگ کی قیادت سےمتعلق ساری باتیں جھوٹ پرمبنی ہیں۔۔زعیم قادری دو مرتبہ ایم پی اے بنے اور دونوں مرتبہ وزیربھی رہے،،زعیم قادری کی بیوی بھی ایم پی اے رہیں،پھر وہ کہتے ہیں پارٹی نے ان کو کیا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں بھی ٹکٹوں کی بنیاد پر اختلافات شدید ہو چکے ہیں۔این اے 133 کے متوقع ن لیگی امیدوار وحید عالم بھی زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے بعد میدان میں اتر آئے۔انہوں نے زعیم قادری کو احسان فراموش اور حلقہ کو شریف خاندان کی جاگیر قرار دے دیا۔انہوں نے لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زعیم قادری نے ن لیگ کی قیادت سےمتعلق نازیبا کلمات کہے۔

(جاری ہے)

ہم زعیم قادری نے ن لیگ کی قیادت سےمتعلق نازیبا کلمات کی مذمت کرتے ہیں۔۔زعیم قادری کی ن لیگ کی قیادت سےمتعلق ساری باتیں جھوٹ پرمبنی ہیں۔۔زعیم قادری نےجو ہماری قیادت کےخلاف کہا وہ انھیں زیب نہیں دیتا۔انکا کہنا تھا کہ زعیم قادری دو مرتبہ ایم پی اے بنے اور دونوں مرتبہ وزیربھی رہے۔۔زعیم قادری کی بیوی بھی ایم پی اے رہیں،پھر وہ کہتے ہیں پارٹی نے ان کو کیا دیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں 1988 سےقائد محترم نوازشریف کےساتھ قدم با قدم چل رہا ہوں۔آپ میرا گوشوارہ دیکھ لیں اس میں میرا پتا اسی حلقے کا لکھا ہوا ہے۔۔زعیم قادری خود بتائیں وہ خود کہاں رہتے ہیں۔۔زعیم قادری کہتےہیں میں حلقےمیں نہیں آتا،یہ چیئرمین کھڑےہیں،ان سےپوچھ لیں۔انکا کہنا تھا کہ زعیم قادری کوبتاناچاہتےہیں یہ حلقہ حمزہ شہباز،،،نوازشریف ،،شہباز شریف کی جاگیر ہے۔

پارٹی نے مجھے این اے 133کے ٹکٹ کے لیے گوہیڈدیا ہے۔اگرکسی کو غلط فہمی ہے ووٹ اسکاہےتو وہ جان لے ووٹ صرف نواز شریف کا ہے۔قائد نواز شریف کےنام پر ہی ووٹر ووٹ دیتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ قائد نواز شریف کےنام پر ہی ووٹر ووٹ دیتا ہے۔ہماری جماعت میں کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کو آگے لایا جاتا ہے۔پارٹی ن لیگ کا جو فیصلہ ہوگا وہ میں مانوں گا۔