Live Updates

ترکئی میںاے این پی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر جاں بحق

ایک شخص زخمی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 22 جون 2018 20:34

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) ترکئی میںعوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر جاں بحق جبکہ اے این پی کے کارکن زخمی ہوگئے ، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات ترکئی میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اے این پی کے کارکن کے گھر کی دیوار پر سائونڈ سسٹم لگا دیا ،جس پر پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکنوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی ،جمعہ کی صبح دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر شیر محمد جاں بحق جبکہ اے این پی کا ایک کارکن نواب علی زخمی ہوگئے ، کالوخان پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات