سٹار فٹبالررونالڈوگولڈن بوٹ کی دوڑ میں سب سے آگے

جمعہ جون 20:44

سٹار فٹبالررونالڈوگولڈن بوٹ کی دوڑ میں سب سے آگے
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پرتگالی اسٹارکرسٹیانو رونالڈو رواں فیفا ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹکی دوڑ میں سرفہرست دکھائی دے رہے ہیں جنہوں نے گروپ میچز کے کے آغاز پر ہی چارگول کرکے تمام کھلاڑیوں میں خود کو نمایاں کرلیا ہے۔ وہ حالیہ میگا ایونٹ کے دوران ہیٹ ٹرک کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے 19 جون کو اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ میں اسپین کیخلاف تین گول کرکے میچ ڈرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ انہوں نے چوتھا گول مراقش کیخلاف بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

(جاری ہے)

رونالڈو کے علاوہ روس کے ڈینس چیری شیف اوراسپین کے ڈیاگو کوسٹا فی کس تین گول کیساتھ دوسرے نمبر پرہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری کین اور بیلجیئم کے رومیلو لوکاکو نے فی کس دو گول کئے ہیں۔گولڈن بوٹ ایوارڈ کیلئے ایک سے زائد پلیئرز کے زیادہ گول برابر ہوں تو پھر گولڈن بوٹ کا حقدار وہ کھلاڑی بن جاتا ہے جس نے گول اسکورنگ میں سب سے زیادہ معاونت کی ہو یا کم وقت میں زیادہ گول بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔۔فرانس کے جسٹن فونٹین فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرکے گولڈن بوٹ ایوارڈ کے مستحق قرار پائے،انہوں نے ورلڈ کپ 1958 میں 13 گول کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :