اٹک سے راجن پور، ڈی جی خان سے لاہور تک، معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کی کوششیں جاری

موٹر وے پر متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، بہترین انتظامات پر انعام ،خلاف ورزی پربھاری جرمانے، وارننگ نوٹس جاری ڈی جی فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب میں 3 روزہ وزٹس کے بعد اگلے 3 روز نارتھ پنجاب میںفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کریں گے‘موٹر وے انتظامیہ کے ساتھ مل کر سروس ایریا کے فوڈ ورکرز کے لیے ٹریننگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں‘ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی

جمعہ 22 جون 2018 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سکھیکی، بھیرہ، کلر کہار اور چکری سروس ایریا پر تمام فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی‘ بہترین انتظامات پر انعامات دیے گئے جبکہ ناقص انتظامات پر فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کئے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں لاہور سے اسلام آباد تک تمام سروس ایریاز چیک کیے ،جبکہ سکھیکی، بھیرہ، کلر کہار اور چکری سروس ایریا پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے بہترین انتظامات اور شاندار صفائی پر سمپلی صوفی کو 10 ہزار کا انعام دیا گیا۔

سب وے فوڈ پوائنٹ کو کچن میں ممنوعہ کیمکل والا ائیر فریشنر استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ کرتے ہوئے ہارڈیز برگر کو آئس کریم کی جگہ فروزن ڈیزرٹ کی فروخت پر وارننگ نوٹس بھی جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

مزید برآںڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل ساوتھ پنجاب میں 3 روزہ وزٹس کے بعد اگلے 3 روز نارتھ پنجاب میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کریں گے۔اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹر وے انتظامیہ کے ساتھ مل کر سروس ایریا کے فوڈ ورکرز کی ٹریننگ کی جائے گی۔

جس کے پیش نظر تمام ورکرز کو سروس ایریا میں ہی ٹریننگ دینے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول کی ٹیم سروس ایریا میں جا کر فوڈ ورکرز کی ٹریننگ خود کرتی ہے۔ٹریننگ کا مقصد عوام کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری خوراک کی فراہمی کو یقنی بنانا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام ممکنہ وسائل کو بروکار لاتے ہوئے اٹک سے راجن پور، ڈی جی خان سے لاہور تک محفوظ اور صحت مند خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :