قومی خزانے کے غلط استعمال کا الزام ، چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ عہدے سے برطرف

جمعہ جون 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کو عہدے سے برطرف کر کے انکوائری شروع کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان قیصر شیخ پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی خزانے کا غلط استعمال کیا ،فنڈز ،اشتہارات ذاتی تشہیر پر بھی استعمال کئے جس پر انہیں برطرف کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔عرفان قیصر شیخ کے خلاف محکمانہ اور نیب انکوائری بھی شروع کر دی گئی ۔