Live Updates

عمران خان اور پارٹی کا منشور عوام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، فرقان کاکا خیل

آئندہ عام انتخابات میں سوشل میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کرے گا پاکستان میں اس وقت47ملین سے ذائد افراد انٹرنیٹ کا استعمال کررہے ہیں جس میں سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 44 ملین ہے جبکہ سوشل میڈیا پر متحرک صارفین کی تعداد 35 ملین سے تجاوز کرچکی ہے ، اس وقت سوشل میڈیا ہی واحد زریعہ ہے جس سے گھر گھر بہتر اور مضبوط پاکستان بنانے کا پیغام پہنچایا جاسکتا ہے، تحریک انصاف سوشل میڈیا خیبرپختونخوا کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا خیبرپختونخوا کے سربراہ فرقان کاکاخیل کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں سوشل میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کرے گا جس کی وجہ پاکستان میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے صارفین ہیں ۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا مہم کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت47ملین سے ذائد افراد انٹرنیٹ کا استعمال کررہے ہیں جس میں سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 44 ملین ہے جبکہ سوشل میڈیا پر متحرک صارفین کی تعداد 35 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت سوشل میڈیا ہی واحد زریعہ ہے جس سے گھر گھر بہتر اور مضبوط پاکستان بنانے کا پیغام پہنچایا جاسکتا ہے ، میڈیا کو تفصیلات دیتے ہوئے فرقان کاکاخیل نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے سوشل میڈیا مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے صوبے بھر میں 180سے ذائد رضاکاروں خیبرپختونخوا پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں فیس بک ٹیم ،ٹیوٹر اور انسٹاگرام ،ویڈیوز اور انصاف ٹی وی ،گراونڈ کوریج ٹیم سمیت ضلعی سربراہ اور تحصیل رپورٹرز شامل ہیں ، انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا ٹیم کے تمام رضاکار ایک منظم نظام کے تحت کام کریں گے جبکہ کسی بھی رضا کار کو کسی دوسری سیاسی جماعت یا سیاسی رہنما کی کردار کشی کی اجازت نہیں ہوگی ۔نظام کے تحت تمام رضاکاروں کو سوشل میڈیا ضابطہ اخلاق کے تحت تمام پارٹی اور پاکستان کے آئین سمیت سائبر کرائم قانون کی پاسداری کا پابند بنایا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان اور پارٹی کا منشور عوام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے جبکہ الیکشن تک 18سے 35سال تک کی عمر کے افراد کو خصوصی طور پرنئے اور ایک پاکستان کی بنیاد ڈالنے کے لیے اپنے ساتھ شامل کیا جائے گا۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ماضی میں بھی صف اول کا کردار ادا کرتی رہی ہے اور روایت کو قائم رکھتے ہوئے الیکشن 2018 کو بھی اسی جذبے کے تحت اپنا اہم کردار ادا کرے گی ۔

فرقان کاکاخیل نے اس بات کا اعلان بھی کیا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم صرف آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس سے جاری ہونے والے بیانایات کی ذمہ دار ہے جبکہ باقی کسی بھی اکاونٹس سے شیئر ہونے والی خبروں اور پروپیگنڈا کی ذمہ دار پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پر لاگو نہیں ہوگی ۔انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں کو پی ٹی آئی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا اور کردار کشی کرنے پر متنبہ کیا کہ اگر یہی کام پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے شروع کردی تو تمام سیاسی جماعتیں صوبے میں اپنا منہ چھپاتے نظر آئیں گے ۔ لیکن ہم پارٹی چئیرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات کے پابند ہیں جس میں ان کی جانب سے ایسے کسی بھی اقدام سے ہمیں سختی سے منع کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات