ساہیوال ،مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے نقدی ‘موبائل فون ‘موٹر سائیکل اوربکرے لے اڑے ‘3ملزمان گرفتار

جمعہ 22 جون 2018 20:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے نقدی ‘موبائل فون ‘موٹر سائیکل اوربکرے لے اڑے ‘3ملزمان گرفتار ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 98/6-Rمیں ہوئی یہاں ارسلان بشیر اڈہ بوٹی پال سے بکرے لیکر اپنے گھر پیدل جارہا تھا کہ راستہ میں گھر کے قریب 3کار سوار ملزمان عامر وغیرہ پیچھے سے آئے اور گن پوائنٹ پر بکرے چھین کر کار میں ڈال کر فرار ہونے لگے تو دیہاتیوںنے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

ایک اور واردات اذان ہائٹس کے باہر ہوئی یہاں ارحم شفیق اپنی موٹرسائیکل پارکنگ سٹینڈ پر کھڑی کرکے شاپنگ کیلئے جارہے تھے کہ 2نامعلوم ملزمان نے اسے ڈرا دھمکا کر نقدی 36ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔چور ی کی واردات مائی شاہ قبرستان میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے امین رسول کی موٹرسائیکل بلانمبری مالیتی 50ہزار روپے قبرستان سے چرالی ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔