ساہیوال ،ڈکیتی کی نیت سے ناکہ لگا کر بیٹھے 4ملزمان گرفتار ‘4پسٹل برآمد

پولیس نے مقدمات درج کر لئے

جمعہ 22 جون 2018 20:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) ڈکیتی کی نیت سے ناکہ لگا کر بیٹھے 4ملزمان گرفتار ‘4پسٹل برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فریدیہ پارک کے قریب جمشید وغیرہ 4مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے ناکہ لگا کر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے ملزمان کو گھیرے میں لیکر چاروں ملزمان جمشید ‘شہباز ‘عباس علی اور عدنان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 4پسٹل 30بور برآمد کرلئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :