راولپنڈی شہر اور کینٹ کے بیشتر علاقوں میں شہریوں کو پانی کی قلت کی شد قلت کا سامنا ہ

زیادہ تر ٹیوب ویل خراب، ارباب اختیا ر اور منتخب بلدیاتی نمائندے پانی کی قلت کے مسئلے کے حل اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں ناکا م ن لیگی امیدوار وں کو انتخابی مہم میں مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے ،شہریوں نے پانی دو ووٹ لو کے پلے کارڈ آویزں کر دئیے

جمعہ 22 جون 2018 20:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) راولپنڈی شہر اور کینٹ کے بیشتر علاقوں میں شہریوں کو پانی کی قلت کی شد قلت کا سامنا ہے زیادہ تر ٹیوب ویل خراب پڑے ہیں ارباب اختیا ر اور منتخب بلدیاتی نمائندے پانی کی قلت کے مسئلے کے حل اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکا م ہوچکے ہیں پانی کی قلت کے باعث ن لیگی امیدوار وں کو انتخابی مہم میں مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے شہریوں نے پانی دو ووٹ لو کے پلے کارڈ آویزں کر دئیے تفصیلات کے مطابق محلہ قطب الدین ، کو چہ میاں حیات بخش ، نوا رنی سٹریٹ ، چیٹیاں ہٹیاں ، تیلی محلہ اور محلہ لنڈابازار و دیگر علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث علاقے کربلا کامنظر پیش کررہے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کونسل کے ممبر اور نظر یاتی گروپ کے سربراہ ملک پرویز حیدر نے پانی کی قلت کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پانی کی قلت کو دور کیا جائے واسا اس اہم مسئلے پر بے بس نظر آرہا ہے ملک پرویز حیدر نے اعلان کیا کہ پانی کی قلت اور خراب ٹیوب ویلوں کی درستگی کا عمل نہ شروع کیا گیا تو شہریوں کے ہمراہ واسا دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائیگا