سندھ میں سوشل سیکیو ر ٹی اسپتا لو ں میں مریضوں اور سٹاف کی سکیوٹری کو یقینی بنایا جائے ،نگران صوبائی وزیر صحت کی ہدایت

جمعہ 22 جون 2018 21:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) نگرا ن صو با ئی وزیر محنت سا ئمن جا ن ڈینئل نے ہدایت دی ہے کہ سندھ میں سوشل سیکیو ر ٹی اسپتا لو ں با لخصو ص لا نڈھی ہسپتا ل میں مریضو ں اور اسٹا ف کی سیکیو ر ٹی کو مزید مو ثر بنا نے کیلئے اقدا ما ت کئے جا ئیں ۔ایک ہفتہ کے اندر صو ر تحال بہتر نہ ہو تو سیکیو ر ٹی کمپنی کا ٹھیکہ منسو خ کر دیا جا ئے ۔

یہ با ت آج انہو ں نے سیسی ہیڈ آفس میں تعا رفی اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کی ۔انہو ں نے کہا کہ گو کہ پا لیسی دینا نگرا ن حکومت کے دا ئرہ اختیا ر میں نہیں تا ہم رو زمر ہ کے معا ملا ت میں کسی قسم کی کو تا ہی بر دا شت نہیں کی جا ئے گی ۔اس مو قع پر سیسی ہسپتا ل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹرز نے مسائل بیا ن کر تے ہو ئے کہا کہ ہسپتا لو ں میں ما ہر ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے ۔

(جاری ہے)

لا نڈھی ہسپتا ل کے ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ سو شل سیکیو ر ٹی کے ملا زمین ہیں لیکن لا نڈھی میں ارد گردکے ما حول کی وجہ سے ان کی اپنی سیکیو ر ٹی کے انتظا ما ت نا قص ہیں ۔ہسپتا ل میں تعینا ت نجی کمپنی کے اہلکا رو ں کے پا س ہتھیا ر تک نہیں ہے۔اس سے قبل وائس چیئر مین سیسی شاہ محمد شاہ نے بریفنگ میں بتا یا کہ سیسی کے 76فیصد فنڈز محنت کشو ں کو طبی سہو لیا ت کی فرا ہمی پر خر چ کئے جا تے ہیں ۔

کرا چی سائٹ میں 10ملین رو پے ،سکھر میں 10.37ملین ،ڈہرکی میں 10.39ملین اور نواب شاہ میں 10.43ملین رو پے کی لا گت سے 4نئے ہسپتا ل زیر تعمیر ہیں جن پر 90فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے انہو ں نے کہا کہ سیسی کے ہسپتا لو ں میں 724ڈا کٹر اور عملے کی 724آسامیا ں خا لی ہیں ۔انہو ں نے کہا ہے کہ حا ل ہی میں ہسپتا لو ں کو 18نئی ایمبو لینسز فرا ہم کی گئی ہیں ۔#

متعلقہ عنوان :