جہانیاں:نواحی علاقہ53دس آر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افرادقتل

دیرینہ دشمنی کی آگ چند سالوں میں 6افراد کو نگل چکی ،دو بھائی ،ایک بہن اور اس کا خاوند شامل،گائوں میں پٹھان قبیلے کے لوگ آباد ہیں ، نعیم اکبر خان پٹھان کی مخالفین سے اختلافات نے دشمنیوں کو جنم دیا

جمعہ 22 جون 2018 21:03

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) جہانیاں کے نواحی علاقہ53دس آر میںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افرادقتل، دیرینہ دشمنی کی آگ چند سالوں میں 6افراد کو نگل چکی ہے،دو بھائی ،ایک بہن اور اس کا خاوند شامل ہے،گائوں میں پٹھان قبیلے کے لوگ آباد ہیں ، نعیم اکبر خان پٹھان کی مخالفین سے اختلافات نے دشمنیوں کو جنم دیا ۔

تفصیل کے مطابق جہانیاں کی علاقہ چک53دس آر میں جمعہ کی سہہ پہر نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے جاوید خان اور خاتون بلقیس بی بی کو کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیں جبکہ پولیس کے ہومی سائیڈ سرکل نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دیرینہ دشمنی کی آگ اب تک6افراد کو نگل چکی ہے ۔گزشتہ سے پیوستہ روز چک مذکورہ کی رہائشی خاتون سمیراخان اپنی کار پرٹھینگی سے اپنے سسرالی گائوں چک110ڈبلیو بی آرہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اسے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔سال2014ء میں سمیراخان کے دوبھائیوںنعیم خان پٹھان اور وسیم خان پٹھان کو جہانیاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جبکہ ایک برس قبل سمیرا خان کے شوہر لشکر خان ممڑ کو تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں قتل کر دیا گیا تھا ۔

قتل کے یہ واقعات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتائے جاتے ہیںدشمنی کی یہ آگ گزشتہ چند برسوں میں 6قیمتی جانیں نگل چکی ہے جبکہ دو اضلاع خانیوال اور وہاڑی پولیس اس دشمنی کی روک تھام میں ناکام نظر آتی ہے۔