اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تقرر و تبادلے

جمعہ جون 21:03

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پولیس سروس گروپ کے سینئر افسران کی وفاق اور نیشنل ہائی وے و موٹر وے پولیس کے پنجاب میں تبادلے کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ 22جون کو جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق پولیس سروس گروپ کے گریڈ 20کے افسران عباس احسن اوسر محمد عمر شیخ کو نیشنل ہائی وے و موٹر وے پولیس سے پنجاب حکومت ڈیپورٹ جبکہ تعیناتیوں کے منتظر پی ایس ی کے ہی 20گریڈ کے افسران طارق عباس قریشی اور سعد اختر کی خدمات حکومت پنجاب کے حوالے کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں پہلے سے پنجاب میں تعینات پولیس گروپ کے گریڈ 18سے 20کے درجنوں افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ پنجاب سے ٹرانسفر کئے گئے افسران میں گریڈ 20کے رفعت مختار، محمد اختر عباس، محمد وقار عباسی، محمد وصال، فخر سلطان ، گریڈ 19کے افسران سرفراز خان ورک، محمد فیاض سلیم ، سید علی محسن ، کامران یوسف ملک، اسرار احمد خان اور گریڈ 18کے افسر محمد فیصل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :