ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عمل کئے بغیر حادثات پر قابو پانا ناممکن ہے،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید

آئی ٹی پی کی اولین ترجیح عوام میں روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانا ہے یجوکیشن ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،جدید تکنیکی دفاعی تربیتی ڈرائیونگ کورس کے اختتام پر خطاب

جمعہ 22 جون 2018 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عمل کئے بغیر حادثات پر قابو پانا ناممکن ہے،آئی ٹی پی کی اولین ترجیح عوام میں روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانا ہے،ایجوکیشن ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد کے نجی چائنہ کمپنی کے ڈرائیورز اور عملہ کو جدید تکنیکی دفاعی تربیتی ڈرائیونگ کورس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام آباد میں حادثات پر قابو پانے کے لئے عوام میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے میںدن رات کوشاں ہے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی طرف سے خصوصی ایجوکیشن ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جو سرکاری نیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کرکے شہریوں اور طلباوطالبات کے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرتی ہے اس ضمن میں نجی کمپنی (China Three Gorges South Asia Investment Ltd)کے عملے کے لئے جدید تکنیکی دفاعی تربیتی ڈرائیونگ کورس کا انعقاد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد حادثاتی اور مشکل حالات میں گاڑی کو کیسے چلانا اور دوسروں کی زندگیوں کو کیسے محفوظ بنانا ہے کے متعلق خصوصی تربیت دی گئی ہے اس کورس میں کمپنی کے سینئیرعہدیداران نے بھی شرکت کی جبکہ ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید نے دفاعی ڈرائیونگ کے متعلق شرکاء کو لیکچر بھی دیا اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے تربیتی کورسز کی اہمیت کے متعلق آگاہ کیا انھوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عمل کئے بغیر حادثات پر قابو پاناناممکن ہے آئی ٹی پی کی اولین ترجیح عوام میں روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانا ہے،ایجوکیشن ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :