سرگودھا: پرائیویٹ ہسپتال مالکان نے سابق حکومت کی جانب سے جاری کئے جانیوالے ہیلتھ کارڈز پر غریبوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے سے معذرت کرلی

جمعہ 22 جون 2018 21:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان نے سابق حکومت کی جانب سے جاری کئے جانیوالے ہیلتھ کارڈز پر غریبوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کی وجہ سے ہیلتھ کارڈ کے حامل افراد علاج معالجے سے محروم ہوگئے سابقہ حکومت نے غریب عوام کیلئے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے تھے حکومت کے جاتے ہی یہ ہیلتھ کارڈ پرائیویٹ ہسپتالوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا ہیلتھ کارڈ ہولڈرز کا کہنا ہے کہ حکومت غریبوں کو علاج معالجہ کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں کو پابند بنائے کہ وہ غریبوں کو بے جا تنگ کرنے کی بجائے انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :