سرگودھا: امیدواروں کی جانب سے بینرز‘ پینا فلیکس‘ ود ہولڈنگ بورڈز کی تنصیب کا کام تیز کردیا گیا

جمعہ 22 جون 2018 21:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) امیدواروں کی جانب سے بینرز‘ پینا فلیکس‘ ود ہولڈنگ بورڈز کی تنصیب کا کام تیز کردیا گیا ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کیساتھ ساتھ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد شہر کے اہم چوراہوں اور مختلف مقامات پر ود ہولڈنگ بورڈز‘ بینرز‘ پینا فلیکس آویزاں کرنے میں مصروف ہے دوسری طرف پی ایچ اے کا عملہ بغیر فیس ادا کئے پینا فلیکس‘ بینرز لگانے والے امیدواروں کے بورڈز اکھاڑ کر پھینک رہا ہے پی ایچ اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدوار ود ہولڈنگ بورڈ اور مختلف مقامات پر پینا فلیکس لگانے سے قبل فیس ادا کریں تاکہ ان کے بینرز وغیرہ نہ اتارے جاسکیں۔