سرگودھا:پنجاب بھر کے 6000 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار

جمعہ جون 21:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 6000 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے 25 جولائی کیلئے 1 لاکھ سپیشل پولیس اہلکار صرف ایک دن کیلئے ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی کئے جائینگے جن میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور فوجیوں کو ترجیح دی جائیگی اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ نے 1 لاکھ سپیشل پولیس اہلکار بھرتی کرنے کے علاوہ دیگر اخراجات کیلئے 1 ارب 60 کروڑ کے فنڈز طلب کئے ہیں تاکہ الیکشن والے دن امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔