بنوں انتظامیہ کا الیکشن 2018 میں حصہ لینے والوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری

جمعہ 22 جون 2018 21:09

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) بنوں کی انتظامیہ نے الیکشن 2018 میں حصہ لینے والوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر اور تبدیل شدہ ڈی پی او بنوں صادق بلوچ نے ضلع بنوں کے سیاسی پارٹیوں ، آزاداُمیدواروں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری شدہ الیکشن رولز روگولیشن کے بارے میں بریفنگ دی اور اُمیدواروں پر زور دیا کہ وہ الیکشن آف پاکستان کے رولز روگولیشن کی مکمل پابندی کریں کیونکہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے انتہائی سخت ترین اقتدامات کئے جارہے ہیں اور کسی بھی اُمیدوار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ رولز کی خلاف نہیں کرنے دی جائے گی اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی اُمیدواران ضلعی انتظامیہ بنوں کی طرف سے محسوس جگہ پر جلسہ وغیرہ کرینگے عوام کے حقوق اور تکلیف کا خاص خیال رکھیں گے جو سیاسی پارٹی جلسہ یا ریلی نکالناچاہتا ہووہ ضلعی انتظامیہ بنوں سے بقاعدہ اجازت لیں گے دیواروں پر اُمیدواروں کی طرف سے لکھائی اور نمائش اور دیواروں کو خراب کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ لکھنے والے پینٹرز کے خلاف بھی کاروائی ہوگی اُمیدواران الیکشن کمشنر آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ رولز کے مطابق بینرز ، پمفلٹ ، وغیرہ قانون کے مطابق بنائینگے پولیس کی طرف سے کوئی سیکورٹی نہیں دی جائے گی البتہ اُمیدواران اپنے ساتھ ذاتی سیکورٹی رکھ سکتے ہیں بشرطیکہ سیکورٹی کارڈ کے ساتھ لائسنس دار اسلحہ ہو یا اُمیدوار کے لائسنس میں انٹری کی گئی ہوں اُمیدواروں کو ایسی تقریری وغیرہ کرنے پر پابندی ہوگی جو کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے خلاف ہوں اُمیدواروں کی براہ راست نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی گئی ہے جو کہ اُمیدواروں کی کھڑی نگرانی کریں گی اور اگر کسی اُمیدوار نے کوئی خلاف ورزی کی تو اُس کو بتائے بغیر ڈسٹرکٹ مانیٹر کمیٹیاں اُس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرینگے سرکاری عمارتوں اور دیواروں پر ، بلڈنگ وغیرہ پر بینر ز وغیرہ لگانے پر مکمل پابندی ہوگی سوشل میڈیا پر غیر آئینی اور غیر قانونی الفاظ اُمیدواروں کے خلاف شائع کرنے پر پابندی ہوگی اسی طرح الیکشن آف پاکستان کی 60سے زائدقوانین اور ایجنٹوں وغیرہ کے خلاف جو پالیسی بنائی گئی ہے اُن کو تفصیل سے DPOبنوں صادق بلوچ نے اُمیدواروں کو بتایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے اُمیدواروں پر زور دیا کہ وہ ایک مہینے انتحابی مہم کے دوران صبر اور تحمل سے کام لیں انتحابی مہم خوش اسلوبی سے چلائے لڑائی جھگڑے سے پر ہیز کریں انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی اس طرح کے اجلاس وغیرہ ہوتے رہینگے اور اُمیدواروں کو وقتاً فوقتاً بریفنگ دیا جائے گا اور ان کے تجاویز وغیرہ پر عمل در امد کیا جائے گا۔