گاڑی دریائے سوات میں جاگری،تین افراد میں ڈوب گئے، لاشوں کی تلاش جاری

جمعہ 22 جون 2018 21:09

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) تحصیل بحرین کے علاقہ بڈھئی کمر کے مقام پر گاڑی دریائے سوات میں جاگری،تین افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے، لاشوں کی تلاش جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوزوکی گاڑی نمبر 0493 لائیکوٹ سے پشمال جارہی تھی کہ بڈھئی کمر کے مقام پر خراب سڑک کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور دریائے سوات میں جاگری، جس کے نتیجے میں اقبال حسین ولد شیر محمد، سلطان زرین ولد تاج محمد اور عزت گل ولد گل ذادہ دریائے سوات کے بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔

پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اقبال حسین کے والد کا چالیس واں تھا، جس کی اطلاع دینے کے لئے لائیکوٹ سے پشمال جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ واضح رہے کہ سیاحتی سیزن میں یہ چوتھا حادثہ پیش آیا۔ دو روز قبل بونیر سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی رامیٹ کے مقام پر دریائے سوات میں گرگئی تھی، جس میں سات افراد جاں بحق ہوچکے تھے اور ایک کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔