پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کوئی نظریاتی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ مفاد پرستوں کا گروہ ہیں ، محمد اشرف بھٹی

جمعہ 22 جون 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میں نے تو بہت پہلے ہی یہ کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ والے ٹکٹوں کی تقسیم پر ہی ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوتے ہوئے دکھائی دیں گے اور دیکھ لیں ایسا ہی ہوا ہے کیونکہ یہ دونوں جماعتیں کوئی نظریاتی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ مفاد پرستوں کا گروہ ہیں اور اس میں دوسری جماعتوں کے لوٹے بھی اس لئے شامل ہوئے ہیں کہ وہ بھی وہاں جا کر اپنے چھوٹے چھوٹے مفاد حاصل کر سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں اسی طرح سے آپس میں لڑتی رہیں گی اور عام انتخاب میںپیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے ، عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی کا منشور عوام دوست ہے ، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ، آصف علی زرداری کی عوام دوست سیاست سے کچھ سیاسی جماعتیں پریشان ہیں۔