عوام بجلی بحران سے سخت پریشان ہیںلوڈ شیڈنگ میں اضافہ سے صنعتیں بند ہورہی ہیں،سونیا خان

جمعہ جون 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا مگر ابھی تک یہ جماعت کچھ نہیں کرسکی ہم سیاسی پوا ئنٹ سیکورنگ نہیں کرتے بلکہ (ن) لیگ کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اورنج لائن ٹرین جیسے فضول منصوبے بنانے کے بجائے بجلی پیداکرنے کے منصوبے شروع کر تی تو آج توانائی کے بحران کاخاتمہ ہو چکا ہوتا اس بحران کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا اس بحران کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت بجلی بحران سے سخت پریشان ہیںلوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے سے صنعتیں بند ہورہی ہیںمسلم لیگ ن کی قیادت اس مسئلہ پر سنجیدگی سے حل کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا مسلم لیگ ن کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے بڑے بڑ ے اعلانات کرنے والے بتائیں کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے انہوں نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں اور ملک سے مکمل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کب ہو گا۔