ْ راولپنڈی ، نئے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور چیف ٹریفک افسر(سی ٹی او)نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعہ 22 جون 2018 21:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پنجاب بھر میں تبادلوں کے احکامات کے بعد راولپنڈی میں نئے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور چیف ٹریفک افسر(سی ٹی او)نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اس ضمن میں سیکریٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) سیف انجم نے جمعہ کے روزکمشنر راولپنڈی ڈویژن کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج لیا کمشنر آفس آمد پر متعلقہ افسران اور عملے نے انہیں خوش آمدید کہا ان کے پیش رو ندیم اسلم چوہدری سابق کمشنر راولپنڈی اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیںجن کی ذمہ داریاں وفاق کے سپرد کی گئی ہیںاسی طرح نوتعینات شدہ ڈ پٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہا نگیر نے بھی گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروسز سے تعلق ر کھنے والے عمر جہا نگیر اس سے قبل ڈپٹی کمشنر گو جرا نوالہ کے عہد ے پر فا ئز تھے را ولپنڈ ی ڈ و یژن کے انتظا می و د یگر سرکاری محکموں کے افسران نے نئے ڈی سی را ولپنڈی کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہا کہ ان کی قیا دت میں ایک نئے عزم کے ساتھ اپنی ذ مہ دا ریاں سر انجام د یں گے دریں اثنا نو تعینات چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے بھی گزشتہ روز ٹریفک ہیڈ کوارٹر میںاپنے عہدے کا چارج سنبھالاقبل ازیں وہ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات تھے۔

متعلقہ عنوان :