Live Updates

تحریک انصاف کی سونامی روکنا کسی کی بس کی بات نہیں، عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے، ملک شفیع اللہ خان ن

لویر دیر کے حلقہ پی کے 15میں لوگ جوق درجوق پی ٹی ائی میں شمولیت اختیار کرہے ہیں عمران خان کا جلسہ سیاست کا رخ بدل دے گا ،پی ٹی آئی رہنماء

جمعہ 22 جون 2018 21:19

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) تحریک انصاف کی سونامی روکنا کسی کی بس کی بات نہیں25جولائی کے انتخابات میں عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے لویر دیر کے حلقہ پی کے 15میں لوگ جوق درجوق پی ٹی ائی میں شمولیت اختیار کرہے ہیں لوئر دیر میں عمران خان کا جلسہ سیاست کا رخ بدل دے گا ان خیا لات کاا ظہار حلقہ پی کے 15لوئر دیر سے پی ٹی ائی کے امید وار سابق ڈی پی او ملک شفیع اللہ خان نے مختلف اجتما عا ت سے خطاب اور اپنی رہاش گاہ سدو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان عوام کی آواز اور ان کی دلوں کا دھڑکن بن چکے ہیں اور ائے روز تحریک انصاف مین لوگ جوق در جوق شامل ہورہے ہیںانھوں نے کہا کہ بحثیت پولیس آفسیر انھوں نے عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے اور اسی جزبہ کے تحت انھوں نے انتخا بات میں حصہ لیں رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر عوام نے ان پر اعتماد کرکے کامیاب کرایا تو تعلیم صحت روزگارپر توجہ دیں گے اور وادی تالاش تک گوپلم ائریگشن منصوبہ کو ترجیحی بنیا دوں پر بناینگے انھوں نے کہا کہ انتخابات کے لئے انھون نے الیکشن منیجمنٹ سیل قایم کیا ہے اور انتخابی مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بہت جلد لویر دیر میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے اور ان کا جلسہ لویر دیر کی سیاست کا رخ بدل دے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات