اداکارہ زرین پنا چین سے وطن واپس پہنچ گئیں

جمعہ 22 جون 2018 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) ماضی کی اداکارہ وکوریوگرافر زرین پنا چین کا دورہ کرکے واپس لاہور پہنچ گئیں‘انہوں نے ایک ملاقات میں بتایاکہ مجھے چین کی ایک ثقافتی تنظیم نے مدعوکیا تھا جہاں بچوں کے رقص کے حوالے سے ایک عالمی سطح کا سیمینار تھا‘ زرین پنا نے بتایا کہ میں نے وہاں بچوں کورقص کرایا اور پاکستان کے ملی نغمات بھی گائے اور اس طرح ’’پاک چین دوستی‘‘ کو بھی بے حد سراہا گیا‘ زرین پنا نے بتایاکہ مجھے اور میرے فن کوچین میں بے حد سراہا گیا‘ یہ میرے ملک کی عزت بھی ہے جس پر مجھے فخرہے۔۔

متعلقہ عنوان :