دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی، صاحبزادہ فرحان کو پہلی مرتبہ شامل کر لیا گیا، محمد عامر آرام نہ دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جون 2018 19:32

دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون 2018ء) دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کا اعلان چئیرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق نے کیا ہے۔ دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ صاحبزادہ فرحان کو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب محمد عامر کو بھی دورہ زمبابوے کیلئے آرام نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت، سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ پاکستان زمبابوے میں تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا۔ جبکہ سرفراز احمد قومی ٹیم کی کپتانی کے فراض انجام دیں گے۔