ٹکٹوں کی تقسیم میں کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو درست کریں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست کے اجرا سے قبل پوری چھان بین کروں گا،

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ٹویٹرپیغام

جمعہ جون 21:29

ٹکٹوں کی تقسیم میں کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو درست کریں گے،امیدواروں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو درست کریں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست کے اجرا سے قبل پوری چھان بین کروں گاجمعہ کو عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہفتہ بھر سے میںسرویز سمیت تمام وسائل یہ جاننے پر صرف کئے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں کہیں میرٹ کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

میں تمام شکایات کنندگان کو یقین دلاتا ہوں کہ حتمی فہرست کے اجرا سے قبل پوری چھان بین کروں گااور اگر کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو اسے درست کیا جائے گا۔