Live Updates

پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو اسلام آباد کے متاثرین کو چھ ماہ میں انصاف دلائینگے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا این اے 54 کی مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب

جمعہ 22 جون 2018 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو اسلام آباد کے متاثرین کو چھ ماہ میں انصاف دلائینگے۔جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور امیدوار برائے این اے 54 اسد عمر نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہپاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تو اسلام آباد کے متاثرین کو چھ ماہ میں انصاف دلائینگے ۔

دریک موری کے علاقے میں ملک فرزند علی، ملک اللہ بخش،ملک غلام دستگیر، ملک بنارس اور ملک لیاقت اپنی برادری سمیت نے آیندہ ماہ جولائی میں ہونے والیالیکشن میں اسد عمر کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسد عمر نے سب کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی اس علاقے کی تعمیر وترقی کا وعدہ کیا۔یو سی میراں جعفر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری فاضل بٹ اور بادیاں رستم خان کے چوہدری محمد ارشد کے ہاں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا اس علاقے کی تعمیر وترقی کی طرف خصوصی توجہ ضرورت ہے اور یہاں کے متاثرین کو انشاء اللہ چھ ماہ میں انصاف دلائینگے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسلام آباد کے صدر نعیم خان اور جنرل سیکرٹری جمشید مغل بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات