بلوچستان الیکشن ٹریبونل میں کو تیسرے روز بھی کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت جاری رہی

جمعہ 22 جون 2018 21:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) بلوچستان الیکشن ٹریبونل میں کل بروز جمعہ کو تیسرے روز بھی کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت جاری رہی ،جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل دو الگ الگ ٹریبونلز میں آج کو ایک سو اٹھارہ اپیلوں پر سماعت کی جائے گی۔بلوچستان ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے خود ساختہ جلاوطنی ترک کر کے گزشتہ سال وطن واپس لوٹنے والے پی بی 9 کوہلو سے آزاد امیدوار نوابزادہ گزین مری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سابق وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے اپنے مخالف امیدوار نوابزادہ گہرام بگٹی کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیئے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ گہرام بگٹی نے کاغزات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہیں کئے۔

(جاری ہے)

اپیلیٹ ٹریبونل نے خواتین کی مخصوص نشست پرایم ایم اے کی خاتون امیدوارثمینہ سعید کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی بحال کر دیئے۔

ٹریبونل نے پی بی 11 نصیرآبادسے امیدوارشاہ خان لہڑی کے کاغذات نامزدگی مستردہونے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھا شاہ خان لہڑی کے کاغذات نامزدگی عمر کم ہونے کی بنا پر مسترد کیے گئے تھے۔ اپیلٹ ٹریبونل نے پی بی 28کوئٹہ سے آراو کے فیصلے کے خلاف پشتونخوامیپ کے امیدوارفاروق خلجی کی اپیل پر سماعت کی اور آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر فاروق خلجی کو الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا۔