سرگودھا ،ْ خاتون سے گھر میں گھس کر پولیس کی زیادتی کے حقائق کا پول پولیس ترجمان نے کھول دیا

جمعہ 22 جون 2018 21:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کی خاتون سے گھر میں گھس کر پولیس کی زیادتی کے حقائق کا پول پولیس ترجمان نے کھول دیا اور بتایا کہ خاتون عصمت بی بی نے امجد نامی شخص سے لو میرج امجد کی اور بعد میں ناراض ہو کر میکے چلی گئی اس کی والدہ نے امجد کے خلاف اور اس کے سسر ممتاز نے اس کی والدہ کے خلاف عصمت بی بی کے اغوا کی درخواست دی جبکہ وہ اس وقت اپنی خالہ کے پاس لاہور میں ہے پھر عصمت بی بی کی والدہ صغریٰ نے ڈی پی او سرگودھا کو درخواست مقامی پولیس کے خلاف دی جس کی انکوائری پر تمام درخواستیں جھوٹی پائی گئیںکہ دونوں فریقین مقامی پولیس کا سہارا لیکر ایک دوسرے کیخلاف جھوٹی کاروائی کروانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :