لاہور ، ایپلیٹ ٹربیونل نے پی پی 32 سے (ن) لیگی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری

الیکشن کمیشن اور سابق ایم پی اے میاں طارق محمود سے جواب طلب

جمعہ 22 جون 2018 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹربیونل نے پی پی 32 سے (ن) لیگی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور سابق ایم پی اے میاں طارق محمود سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کیاپلیٹ ٹربیونل کے جسٹس شہباز رضوی نے علی عاصم کی درخواست پر سماعت کی اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ن لیگی سابق ایم پی اے میاں طارق محمود سپین میں ملازمت کر رہا ہے اور طارق محمود سپین سے بار اٹنڈنٹ کے طور تنخواہ بھی وصول کر رہا ہے اپیل کنندہ نے نشاندہی کی کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس ن لیگی سابق ایم پی اے کے کاغذات نامزدگی منظور کیے ہیں اپیل کنندہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اپیلٹ ٹربیونل طارق محمود کے کاغذات نامزدگی مسترد کریں،عدالت نے نوٹس جاری کرتے الیکشن کمیشن اور لیگی ایم پی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔