لاہور ہائیکورٹ، (ن) لیگ کی ڈاکٹر عالیہ آفتاب کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

جمعہ 22 جون 2018 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کی ڈاکٹر عالیہ آفتاب کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق جسٹس فیصل زمان خان نے عالیہ آفتاب کی درخواست پر سماعت کی جس میں ریٹرننگ افسر کی جانب سے (ن) لیگ کی ڈاکٹر عالیہ آفتاب کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا اپیل کنندہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی بغیر کسی جواز کے مسترد کیے، اپیل کنندہ نے عدالت کو بتایا کہ قرض کی عدم ادائیگی اور قرض معاف کرانے کے الزامات عائد کئے گئے،بے بنیاد الزامات عائد کرکے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، اپیل کنندہ نے استدعا کی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔