لاہور ہائیکورٹ ، سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیر التوا شکایات پر کارروائی کے لیے درخواست پر کارروائی

آئندہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سے زیر التوا شکایات کا ریکارڈ طلب

جمعہ جون 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیر التوا شکایات پر کارروائی کے لیے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سے زیر التوا شکایات کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے لائرز فاونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف شکایات کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے درخواستگزار وکیل ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات طویل عرصے سے زیر التوا ہیں درخواستگزار وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی نہ ہونے سے شکایات کنندہ کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں. وکیل نے بتایا کہ ججز کے خلاف شکایتوں کا ازالہ نہ ہونے سے ججز کے قانون سے بالاتر ہونے کا تعصب پیدا ہو رہا ہے درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زہر التوا شکایات پر کارروائی کرنے کا حکم دے عدالت نے درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سے زیر التوا شکایات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔