حکومت کی ناقص منصوبہ بندی ،کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ ہسپتال میں جدید برن یونٹس کا قیام خواب بن گیا

جمعہ جون 21:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) ناقص منصوبہ بندی کے باعث کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ ہسپتال میں جدید برن یونٹس کا قیام خواب بنتا جا رہا رہاہے ، جبکہ مطلوبہ سہولیات سے مزین برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے جھلسنے والے لوگوں کو راولپنڈی‘ کھاریاں یا کے ہسپتالوں میں بھیجنا نہ صرف بدستور معمول ہے بلکہ اس کی شرح میں اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہاہے اوربروقت طبی امداد نہ ملنے سے جھلسے ہوئے مریض اکثر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ان افراد کی بڑھتی ہوئی اموات کو روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے جدیدبرن یونٹ کے قیام کا اعلان کیا گیا جس پر عملدرآمد شروع بھی ہوا مگر ناقص منصوبہ بندی کے باعث ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کام رکوا دیا، جسے دوبارہ چالو کرنے کے لئے کوششیں بھی موجودہ سیاسی کشمکش کی صورتحال اور حکومتی مدت پوری ہونے کے پیش نظر دم توڑتی جا رہی ہیں،جبکہ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ارکان اسمبلی اس سلسلہ میں عملی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :