سرگودھا:صوبائی حکومت کی طرف سے دریائے جہلم اور چناب کے فلڈبندپرکوٹمومن، شاہ پوراور بھیرہ کے مختلف مقامات پر ’’ان لیٹ گیٹس‘‘ کی انسپکشن کے احکامات جاری

جمعہ 22 جون 2018 21:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) صوبائی حکومت کی طرف سے دریائے جہلم اور چناب کے فلڈبندپرکوٹمومن، شاہ پوراور بھیرہ کے مختلف مقامات پر ’’ان لیٹ گیٹس‘‘ کی انسپکشن کے احکامات جاری کر دیئے ،ذرائع کے مطابق ماہرین نے رپورٹ ارسال کی تھی کہ ان لیٹ گیٹس کی انتہائی ناقص صورتحال کی وجہ سے سیلابی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات تین گناہ بڑھ سکتا ہے ،اور کئی ہفتوں تک پانی دیہی آبادیوں اور زرعی فصلوں میں کھڑا رہنے کا بھی اندیشہ ہے ، جس پر صوبائی حکام کی طرف سے ان لیٹ گیٹس کی تعمیرو مرمت کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اور محکمہ انہار کو اقدامات اٹھا کر فیزیبلیٹی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :