این اے 59 سے تحریک انصاف کاٹکٹ کرنل اجمل کو دیاجائے،ملک طاہراعوان

جمعہ جون 21:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) چونترہ کی ملک برادری کے سربراہ ملک طاہراعوان نے کہاہے کہ این اے 59 سے تحریک انصاف کاٹکٹ کرنل اجمل کو دیاجائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرنل اجمل نے علاقہ کے عوام کی بھرپورخدمت کی ہے اور ان کے ہردکھ درد میں شریک ہوئے ہیں اس لئے تحریک انصاف ان اے 59 سے ان کو ٹکٹ دے۔ انہوں نے کہاکہ اگر تحریک انصاف نے ٹکٹ نہ دیاتو کرنل ا جمل کو این اے 59 سے آزادحیثیت سے الیکشن کیلئے میدان میں اتاریں گے اورانشاء اللہ جیت کرنل اجمل کی ہوگی۔ملک طاہراعوان کے بیا ن کی ملک وسیم آف پائن،ملک تنویرنوشاہی عرف پایہ شریف،ملک عارف،محفوظ اختر،منیرعباس اوردیگرنوجوان نے بھی تائید کی ہے۔