Xiaomi کی جانب سے ایئر لنک کو پاکستان میں اپنا دوسرا ڈسٹری بیوٹر بننے پر خوش آمدید

Xiaomi کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں ایئر لنک کی شمولیت سے پاکستانی مارکیٹ میں ژائومی کے قدم مزید مضبوط ہوں گے

جمعہ 22 جون 2018 21:39

Xiaomi کی جانب سے ایئر لنک کو پاکستان میں اپنا دوسرا ڈسٹری بیوٹر بننے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) عالمی ٹیکنالوجی لیڈرXiaomi نے ایئر لنک کمیونیکیشن کو پاکستان میں اپنا دوسرا ڈسٹری بیوٹر بننے پر خوش آمدید کہا ہے۔ ارزاں نرخوں پر حیران کن مصنوعات کی وسیع رینج میں مشہور کمپنی Xiaomi ملک بھر میں وسیع صارف گروپ تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہے تاکہ صارفین جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Xiaomi سمارٹ فونز اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) پلیٹ فارم کے ذریعے منسلک سمارٹ ہارڈ ویئر فراہم کرنے والی ایک انٹرنیٹ کمپنی ہے۔ یہ اپنی یا اپنے ایکو سسٹم میں شراکت داروں کے تعاون سے تیار کردہ ہارڈ ویئر مصنوعات کی وسیع رینج پیش کرتی ہے۔ Xiaomi کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لی جن اور دیگر سات شریک بانی افراد نے ’’جدت ہر ایک کے لئے‘‘ کے وژن کے ساتھ 2010ء میں کمپنی کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس نے ایک منفرد کاروباری ماڈل کی ابتداء کی، انٹرنیٹ تھنکنگ کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جس نے کارکردگی کی اعلیٰ سطح کو یقینی بنایا لہذا یہ جدید ترین ٹیکنالوجی، قابل رسائی جدید خدمات کی دستیابی اور ارزاں قیمتوں کے ساتھ حیران کن مصنوعات تیار کر سکتی ہے۔ Xiaomi کے کنٹری ہیڈ جیک یونگ نے اس موقع پر کہا کہ اپنے صارفین اور برانڈ کے مابین مضبوط تعلق کے قیام کے سفر میںXiaomi اور ایئر لنک کے مابین شراکت داری ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر لنک کمیونیکیشن بین الاقوامی موجودگی کے ساتھ معروف سروس پروائیڈر ہے۔ اس کی خصوصی خدمات میں سمارٹ فون کی ڈسٹری بیوشن اور کنزیومر الیکٹرانکس شامل ہیں۔ ایئر لنک کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر ایچ پراچہ نے کہا کہ ہم نچلے اور اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھنے والے دونوں صارفین تک رسائی پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیشہ بہتر قیمتوں پر گارنٹی شدہ مصنوعات فراہم کر رہے ہیں۔

ایئر لنک جدید ترین سیلز ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ نہ صرف برانڈز کی مارکیٹنگ کو تبدیل کیا جاسکے بلکہ وہ خود اپنی تعریف کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لنک کمیونیکیشن کا مقصد ترجیحی بنیادوں پر صارفین کی ضرورت کے مطابق بعد از فروخت خدمات کی فراہمی ہے۔ یہ خدمات ہمارے صارفین کے ساتھ تعلق کو پروان چڑھانے میں مدد فراہم کریں گی۔

جب سیXiaomi پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوا ہے، سمارٹ لنک ٹیکنالوجیز ایک سال سے زائد عرصہ سیXiaomi کا مایہ ناز ڈسٹری بیوٹر رہا ہے۔ ایئر لنک کی شمولیت سے Xiaomi کے پاکستان میں قدم مضبوط ہوں گے اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی عوام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر زندگی کا لطف اٹھائیں گے۔ Xiaomi پاکستان میں اپنے آف لائن ریٹیل چینلز میں توسیع کر رہا ہے۔ اب تک اس کے ملک میں 11 مجاز Mi سٹورز موجود ہیں جہاں ارزاں نرخوں پر حیران کن مصنوعات کی وسیع رینج فراہم کی جا رہی ہے۔