لیڈ ی ریڈنگ ہسپتال میں روزانہ کی بنیادپر30 مریضوں کو سٹنٹس لگائے جاتے ہیں ، ترجمان

جمعہ 22 جون 2018 21:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) صوبے کے سے بڑے تدریسی لیڈ ی ریڈنگ ہسپتال میں روزانہ کی بنیادپر30 مریضوں کو سٹنٹس لگائے جاتے ہیں ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق ایل آر ایچ میں صرف فوڈاینڈڈرگزایڈمنسٹریشنU.S.

(جاری ہے)

Food & Drugs Administrationسے منظورشدہ سٹنٹس لگائے جاتے ہیں جو عالمی معیار کے عین مطابق ہوتے ہیں کارڈیالوجی یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر عدنان گل کے مطابق صرف رجسٹرڈ کمپنیوں کے سٹنٹس استعمال کئے جاتے ہیں بیان کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کیھت لیب میں کام کیاجاتاہے اور روزانہ تقریبا تیس مریضوں کو سٹنٹس لگائے جاتے ہیں او ر دوبارہ چیک اپ کیلئے آنے والے مریض ہمیشہ سٹنٹس کی کارکردگی سے مطمئن ہوتے ہیں ڈاکٹر عدنان گل نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(DRAP)کی جانب سے قوانین میں نرمی کی وجہ سے ان کمپنیوں کا اعتماد دوبارہ بحال ہواہے جنھوں نے سٹنٹس کی فراہمی کچھ عرصے کیلئے روک رکھی تھی انھوں نے کہا کہ ایل آر ایچ میں صرف مستند اور عالمی معیار کی کمپنیوں کے سٹنٹس ہی استعمال کئے جاتے ہیں بیان کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے باقاعدہ سپلائی سے مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات نہیں ہیں اور مریضو ں کو باقاعدہ مقررہ وقت پر سٹنٹس لگائے جارہے ہیں‘ کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کیھت لیب کے لئے جدید مشینری خرید ی گئی ہے جس سے مریضوں کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے کیونکہ علاج کے معیار میں اضافہ ہواہے بیان کے مطابق ایل آر ایچ میں دل کے مریضوں کو عالمی معیار کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :