شہید کانسٹیبل شاہ فہد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جمعہ 22 جون 2018 21:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) کانسٹیبل شاہ فہد ولد نصرت محمدمتعینہ حال نیب کالونی گارڈڈیوٹی حیات آبادکوگزشتہ شب نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

شہید کی نماز جنازہ گزشتہ رات ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی، جس میں IGP خیبر پختونخواہ محمد طاہر ، ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخواہ فرمان اللہ ، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن، کمانڈنٹ ایف آر پی طاہر ایوب اور ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال سمیت دیگر افسران و اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شہید کی جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کی بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔شہید شاہ فہدکاتعلق اضا خیل ضلع نوشہرہ سے تھا اور ان کی عمر 27 سال تھی ۔ شہید شاہ فہد سال 2013 میں محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :