قوم کو پسماندہ رکھنے والوں کو قوم ووٹ کے ذریعے مسترد کرے گی، ملک شیرین

جمعہ 22 جون 2018 21:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) اُمیدوار ایم ایم اے حلقہ پی کی89 ملک شیرین مالک نے کہاہے کہ قوم کو پسماندہ رکھنے والوں کو قوم مسترد کرے گی اور ان سے ووٹ کے ذریعے اپنے حقوق کا حساب لے گی انتخاب کے بعد قوم کے محرومیوں کا ازالہ نہ کر سکا اور اسلام کے دفاع کے لئے کردار ادانہ کیا تو قوم کے سامنے خود آکر خود کو احتساب کے لئے پیش کروں گا تمام علاقے میرے لئے برابر ہیں اور میں ان سب کی ایک جیسے خدمت کروں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اطلس خان مندیو اورمسوری مندیو میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے ناظم مولانا طاہر میر اور مفتی امجد نے بھی خطاب کیا اور اس موقع پر درجنوں مشران نے ان کے ساتھ مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مدر پدر آزاد ریاست بنانے والوں کو رراستہ روکنے کا واحد حل ایم ایم اے کی کامیابی ہے اور ایم ایم اے موجودہ حالات کا تقاضہ تھا جس کو علماء کرام نے پورا کیا اور اب امید ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی خلاف شرع بات کا سوچ بھی نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ لوگوں کو ان کے حقوق پہنچائو انشاء اللہ ہم لوگ آپ کے حقوق کے نگہبان ہوں گے اور آپ کے حقوق پہنچانے میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے اور جن لوگوں نے عوام کے حقوق کھائے ہیں ان سے بھی عوام کے حقوق لیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے پورا علاقہ ایک برابر ہے البتہ جو علاقے زیادہ پسماندہ ہیں اگر اللہ نے اختیار دیا تو ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگ ہمارے ساتھ جس انداز سے حمایت کے اعلانات کر رہے ہیں اور ہمارے کاروان میں شامل ہو رہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن سے پہلے ہی ان لوگوں نے فیصلہ ہمارے حق میں دے دیا ہے الیکشن کے دن رسمی کارروائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :