عمران خان کی نا اہلی کی درخواست الیکشن ٹربیونل کو بھیج دی ہے، انعام اللہ وزیر

جمعہ جون 21:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے نا اہلی کی درخواست الیکشن ٹریبونل کو بھیج دی ہے امید ہے کہ اس کو نا اہل کر دیا جائے گا کیونکہ وہ کئی حلقوں سے نا اہل ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار ملک انعام اللہ وزیر جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے این اے 35کے امیدوار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بنوں سے عمران خان کے الیکشن لڑنے کو ہم چلینج کر چکے اور اس کو مزید کاروائی کے لئے الیکشن ٹریبونل بھیج دیا ہے جس کا فیصلہ بہت جلد آجائے گا لیکن بنوں کے عوام بھی اب با شعور ہو چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ کون صادق امین اور دیانتدار ہے اور قوم کی امانت کی حفاظت کر سکتا ہے ان کو اب یہ تمیز ہو چکی ہے کہ کون اچھا ہے اور کون قوم کو محض نعروں سے ورغلا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے نیک اور صالح قیادت کی ضرورت ہے