پارٹی نے جس کسی کو بھی ٹکٹ دیا ہم ان کی کامیابی کے لئے تن من دھن کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں،مولانا طاہر

جمعہ 22 جون 2018 21:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) ہم نظریاتی لوگ ہیں اور پارٹی جس کسی کو بھی ٹکٹ دیا ہے انہی کا ساتھ دیں گے بنوں کے حلقہ 89کے ایم ایم اے کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار شیرین مالک ہی ہمارا امیدوار ہے اور ہم ان ہی کی کامیابی کے لئے تن من دھن کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت میڈیا فاونڈیشن کے نائب صدر اور ناظم مولانا طاہر میر نے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ بنوں میں تمام حلقوں سے پارٹی ٹکٹ امیدوار وں کو دے دیئے گئے ہیں جس سے پارٹی میں موجود غیر یقینی صورت حال ختم ہو گئی ہے اور اب ہمیں اپنے امیدوار معلوم ہیں انہوں نے کہا کہ اختلاف پارٹی کا حسن ہے لیکن اختلافات کو ذات کا حصہ بھی نہیں بنانا چاہئے ہم تو نظریاتی لوگ ہیں اور پارٹی نے جس کسی کو بھی ٹکٹ دیا ہے ہم اس کے ساتھ ہوں گے اور اس کی کامیابی کے لئے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک شیرین مالک کا گراف روز بروز اوپر جا رہا ہے اور یہ مخالفین سے برداشت نہیں ہو رہی ہے اور انشاء اللہ جیت جے یو آئی کی ہوگی اور مخالفین دیکھتے رہ جائیں گے

متعلقہ عنوان :