پی ٹی آئی حکومت نے پشاو رکو کھنڈر میں تبدیل کرکے پشاور کے عوام کو ذہنی مریض بنادیا،عتیق الرحمن

جمعہ 22 جون 2018 21:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) ڈپٹی جنر ل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل پشاور و امیدوار پی کے 73 عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ 24 جون کو پشاور میں تاریخی جلسہ عام میں قائدین متحدہ مجلس عمل انتخابات کے لیے روڈ میپ دیں گے اور مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ حاضری کے لحاظ سے جلسہ تاریخی ہوگا اور پشاور کے اسلام پسند غیو ر عوام اپنے قائدین کا فقید المثال استقبال کریں گے ۔

جلسہ عام کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ رنگ روڈ پشتخرہ میں جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر کارکنان سے خطاب کر رہے تھے ۔ عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے پشاور کے عوام کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیںدیا اور پی ٹی آئی حکومت نے پشاو رکو کھنڈر میں تبدیل کرکے پشاور کے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کامیاب ہو کر پشاور کے محرمیوں کا ازالہ کریں گے اور پشاو رکو ایک بار پھر حقیقی معنوںمیں پھولوں کا شہر بنائیںگے ۔ انہوںنے کارکنان پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلسہ میںشامل کرائیں تاکہ قائدین متحدہ مجلس عمل کا پیغام ہر فرد تک پہنچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :