آرمی کے ریٹائرڈ میجر نے بوڑھے مالی پر تھپڑوں کی برسات کر دی

یہاں سے بھاگ جاو ،کسی کو شکایت کی تو تھانے میں بند کروا دوں گا، سابقہ فوجی افسر بھاگتے ہوئے بوڑھے شخص کی ویڈیو بناتا رہا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ جون 20:08

آرمی کے ریٹائرڈ میجر نے بوڑھے مالی پر تھپڑوں کی برسات کر دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22 جون 2018ء) :آرمی کے ریٹائرڈ میجر نے بوڑھے مالی پر تھپڑوں کی برسات کر دی۔ یہاں سے بھاگ جاو ،کسی کو شکایت کی تو تھانے میں بند کروا دوں گا، سابقہ فوجی افسر بھاگتے ہوئے بوڑھے شخص کی ویڈیو بناتا رہا۔تفصیلات کے مطابق ہماری فوج ہمارا فخر ہے۔یہ نہ صرف ہمارے ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ ہر مصیبت اور مشکل مرحلے میں آگے بڑھ کر پاکستانی عوام کا ہاتھ تھامنے کی خصلت بطور ادارہ جیسے فوج میں موجود ہے ویسے کسی ادارے میں موجود نہیں ہے۔

اس لیے پاکستانی عوام سارے اداروں سے بڑھ کر اپنی فوج سے محبت کرتے ہیں مگر ہر جگہ اچھے برے لوگ ہوتے ہیں جنکے انفرادی عمل کی وجہ سے پورا ادارہ بدنام ہوتا ہے۔ایسے واقعات گاہے بگاہے ملک بھر میں سامنے آتے رہتے ہیں جس کی وجہ فوج کا نام اور ساکھ خراب ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک واقعہ ریٹائرڈ آرمی میجر کے ہاتھوں پیش آیا جہاں آرمی کے ریٹائرڈ میجر نے بوڑھے مالی پر تھپڑوں کی برسات کر دی۔

سابقہ آرمی افسر نے نہ صرف بوڑھے مالی کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسے دھمکیاں بھی دیں ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے متاثر ضعیف شخص کا کہنا تھا کہ اس میجر نے نہ صرف مجھے مارا بلکہ مجھے دھمکی دی کہ یہاں سے بھاگ جاو ورنہ تھانے میں بند کروا دوں گا۔میں بھانے لگا تو اس میجر نے فون سے میری ریکارڈنگ کی ۔میں نے ڈر کی وجہ سے کسی کو شکایت بھی نہیں کی۔بوڑھا مالی خوفزدہ ہو کر تحفظ کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گیا۔اس حوالے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے عوام کا کہنا تھا کہ یہ رٹائرڈ افسر اپنے عہدے اور فوج کا نام کا استعمال کر کے دھونس جمانے کی کوشش کر رہا تھا۔ جو کہ بطور ادارہ فوج کے لئے بدنامی کا باعث ہے اس لئیے آرمی چیف اس بات نوٹس لیں اور اس ضعیف شخص کو انصاف دلائیں۔