حماس خوفزدہ نہیں، اسرائیل کو حماس سے خطرہ ہے، اسرائیلی تجزیہ کار

اسرائل حماس کے ڈر سے جنگ نہیں چاہتا تاہم توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کا خواہمند بھی ہے، زویکا یاز قیلی

جمعہ 22 جون 2018 21:42

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) اسرائیلی تجزیہ کار زویکا یاز قیلیکا کہنا ہے کہ حماس کو اسرائیل سے نہیں بلکہ اسرائیل کو حماس سے خطرہ ہے،اسرائل حماس کے ڈر سے جنگ نہیں چاہتا تاہم توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل بھی چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ایک تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کو اسرائیل سے کوئی خوف نہیں ہے بلکہ اسرائیل حماس سے ڈرتا ہے۔

اسرائیل کے ایک تجزیہ نگار زویکا یاز قیلی کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کو اسرائیل سے کوئی خوف نہیں ہے بلکہ اسرائیل حماس سے ڈرتا ہے۔ اسرائیلی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ نہیں چاہتا لیکن وہ اپنی توسیع پسندانہ پالیسی پر گامزن ہے جبکہ حماس اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ اور غزہ کی آئندہ لڑائی حماس کے حق میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :